• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی تو اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، اسٹیج کہیں بھی لگے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی تو اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، اسٹیج کہیں بھی لگے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ ہیلی کاپٹر کےلیے موزوں ترین مقام تھا لیکن اسلام آباد کی انتظامیہ آڑے آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعاون کر رہے ہیں اور ساتھیوں کی پابندی کے مطابق ہم اسی مقام پر جلسہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کا عزم اور ساتھیوں کا جذبہ دیکھ کر لگتا ہے، پنڈال تو پنڈی والے ہی بھر دیں گے، باہر سے آنے والے جلسے میں کہاں ہوں گے؟ اس کی فکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جہاں سے گزرے ادھر نظام زندگی جاری رہا، لاہور سے یہاں تک ہم نے سڑک بلاک نہیں کی، کسی کو مشکل میں نہیں ڈالا۔

قومی خبریں سے مزید