• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان نے بھارتی کرکٹر سریش رائنا کے ساتھ تصویر شیئر کردی

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر/اعظم خان
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر/اعظم خان

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ اعظم خان نے پاک بھارت دوستی کا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔

تصویر میں دونوں کھلاڑی خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ان دونوں کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے وہیں کچھ نے اعظم خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ایک خاتون نے اعظم خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برادر اگر آپ کرکٹر رہنا چاہتے ہیں تو اپنا وزن کم کریں ورنہ پھر سومو ریسلنگ جوائن کرلیں۔

ایک صارف نے اعظم خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ  پتا نہیں کیوں لوگ اعظم خان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ اگر سلیکٹرز نے انہیں سلیکٹ کرنا ہوگا تو کرلیں گے، یہ بندہ پورے سال تو مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف رہتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید