• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت الیکشن کرانے میں 6 ماہ کی تاخیر کرسکتی ہے، ایاز صادق

(ن) لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے مگر حکومت انتخابات کرانے میں چھ ماہ کی تاخیر بھی کرسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کے پاس یہ کارڈ بھی ہے کہ اگر ملک میں معاشی ایمرجنسی کی صورتِ حال ہو تو الیکشن میں 6 ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ سیاسی مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں تو سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کریں، ڈیڈ لاک بات چیت سے ہی ختم ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید