• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں استحکام ،یورو کی قیمت بھی مستحکم رہی ،پاؤنڈ کی قیمت میں90پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 223.90روپے سے بڑھ کر 224.00روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کے اضافے سے 224.00روپے سے بڑھ کر 224.25روپے ہو گئی ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 228.75روپے اور قیمت فروخت 231.00روپے پر مستحکم رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قیمت خرید 246.00 روپے اور قیمت فروخت 248.50 روپے پر برقرار رہی ،جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 286پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 90پیسے کے اضافے سے 288.10 روپے سے بڑھ کر 289.00 روپے ہو گئی۔