گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم نے گندم خریداری مہم میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کرلیں،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اے ایف سی،سنٹرکوارڈینیٹر اور 2 فوڈ گرین انسپکٹروں سمیت 17 افراد کو نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اس بے ضابطگی کے ذمہ دار جن افراد کو قرار دیا ان میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر بلوچ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حافظ امجد منیر بٹر، سنٹر کوارڈینیٹر ڈاکٹر اویس یونس، فوڈ گرین انسپکٹرز عبدالقدیر خان اور سہیل ذکریا، پٹواریوں محمد منظور اور ناہید خان، رائس مل کا مالک محمد شہباز ورک، ٹھیکے دار محمود احمد، اشٹام فروش محمد عمران، آڑھتی رانا عبدالغفار خان، سنٹر چوکیدار شوکت علی، تین پرائیویٹ ٹاؤٹ سلطان محمود، مزمل اور ساجد سمیت بینک کا متعلقہ عملہ شامل ہے۔