• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گرومندر چورنگی کے قریب مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی

کراچی کے علاقے گرومندر چورنگی کے قریب بے قابو مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق واقعہ حادثاتی ہے جس میں بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی بھی شامل ہے۔

احمد نواز چیمہ کے مطابق گرومندر سے تین ہٹی کی طرف جانے والی روٹ نمبر 4 کیو کی مسافر بس نمبر جے بی 2444 تیز رفتاری کے دوران بے قابو ہو کر کنکریٹ کے بیریئرز سے ٹکرا کر اس کے عقب میں کھڑے ہوئے پی آئی بی کالونی ٹریفک سیکشن کے سب انسپکٹر 55 سالہ ابرار احمد سے ٹکرائی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ٹریفک پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

احمد نواز چیمہ کے مطابق بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید