مشہور زمانہ گیت ’واٹ اے فیلنگ‘ کی گلوکارہ آئرین کارا چل بسیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔
امریکی گلوکارہ و اداکارہ کو اس گیت پر آسکر اور گریمی ایوارڈز ملے تھے۔
انہوں نے کلنٹ ایسٹ ووڈ اور ٹیٹم او نیل جیسے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے۔
کارا کی ترجمان نے ان کی وفات کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ گلوکارہ فلوریڈا کے گھر میں انتقال کرگئیں۔
آئرین کارا 1959 میں نیویارک میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے ہسپانوی ٹی وی چینل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔