• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کی گرفتاری پر فواد چوہدری نے کیا کہا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی تنقید سے اتنا خوف کہ انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گیے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو غیر قانونی طور پر اغواء کریں گے اور ان پر تشدد کریں گے، ان کی خواتین کی ویڈیوز بنائیں گے تو ان سے آپ خوفزدہ ہونے کی توقع کرتے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب معاملہ خوف سے آگے نکل گیا ہے، ایسے ہتھکنڈے صرف نفرتیں پیدا کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج صبح متنازع بیان پر گرفتار کیے گئے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید