• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کوک نے اسپاٹی فائے پر 600 ملین اسٹریمز عبور کر لیں

جنگ کوک— فائل فوٹو
جنگ کوک— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

جنگ کوک مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے پر اب تک سب سے کم وقت میں 600 ملین اسٹریمز کو عبور کرنے والے پہلے سولو کورین گلوکار بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر ’آر ایم‘ اور’وی‘ نے بھی اتنی ہی تعداد میں اسٹریمز کو عبور کیا تھا لیکن ’جنگ کوک‘ نے یہ سب سے کم وقت میں کر کے دِکھایا ہے۔

کورین گلوکار کی اس کامیابی پر ان کے مداح خوشی سے نہال نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیےاور تب سے ہی  بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جنگ کوک ورلڈ کپ کی کسی بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے پہلے کورین فنکار ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید