وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کے شہر استنبول میں عام شہریوں سے گپ شپ کی، مختلف ممالک کے شہریوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
شہباز شریف سے گفتگو میں شہریوں نے پاکستان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوام سے ترک زبان میں گفتگو کی اور لوگوں نے بھی خیر سگالی کلمات کہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریستوران کے عملے کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
انہیں دورے کے دوران ٹور ازم پر بھی بریفنگ دی گئی۔