• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ آج بھی نہیں رکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42106 پر آ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید