عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر 567 ممبر اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے؟ اسمبلیاں ٹوڑیں یا چھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اور اُن کو لانے والے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں، اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے فرار ہو رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، پیٹرول، گیس، ڈالر مہنگا اور نایاب ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ اسمبلیاں بچانے کے لیے مشورے کر رہے ہیں، ملک اور تباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔