• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان شاہد نے اپنی ممکنہ آنے والی فلم ’مجاجن2‘ کی ہیروئن کا نام بتادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی معروف سینئر اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی ممکنہ آنے والی نئی فلم مجاجن کے سیکوئیل مجاجن 2 کی ہیروئن کے نام کا انکشاف کیا ہے۔

شان اداکارہ صائمہ کے مدِ مقابل 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کا سیکوئیل ’مجاجن 2‘ میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شان شاہد نے حال میں ایک نجی ویب کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر اُنہیں فلم مجاجن 2 کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حایت یا ماہرہ خان اُن کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔

شان شاہد نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ اُن کی سندیدہ پاکستانی ہیروئن ماہرہ خان ہیں جبکہ اُنہیں مہوش حیات کا کام بہت پسند ہے۔ 

انٹرویو کے دوران شان شاہد کا بتانا تھا کہ مجاجن 2 کےلیے وہ اداکارہ صائمہ کے کردار میں ماہرہ خان جبکہ  مدیحہ شاہ کے کردار میں مہوش حیات کو دیکھنا چاہیں گے۔

یاد رہے کہ فلم مجاجن 24 مارچ 2006ء کو پاکستان بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید