معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ سابق صدر کاٹی دانش خان نے ایس ایم منیر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ ایس ایم منیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ تھے، وہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔
صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔
آج گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے کاٹی کے دورے پر بھی وہ موجود تھے۔