• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر بیٹے کی والدہ بن گئی ہیں۔

گزشتہ روز صرحا اصغر اور اُن کے شوہر عمر لالا نے اپنی پہلی اولاد بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔

صرحا اصغر نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت صرحا اصغر اور اُن کے نوزائیدہ بیٹے کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

صرحا اصغر نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، ہمارا چھوٹا سا بیٹا ہمارے ہاتھوں میں آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پوسٹ میں صرحا اصغر اور اُن کے شوہر نے اپنی پہلی اولاد کی جنس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید