• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں بندروں کیلئے دعوت کا اہتمام


تھائی لینڈ میں بندروں کے لیے ایک دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں  بندروں نے دعوت اڑائی۔

یہ تقریب تھائی لینڈ کے شہر لوپبوری میں منعقد ہوئی جس میں بندروں کے لیے  مختلف اقسام کے پھل، سبزیاں، کیک اور دیگر اشیاء موجود تھیں جنہیں بندروں نے خوب مزے سے کھایا۔

اس فیسٹیول میں بیرون ملک سے آئے سیاحوں نے بھی شرکت کی ۔

اس دعوت میں اطراف کی سڑکوں پر رہنے والے تقریباً 4 ہزار آوارہ بندروں نے شرکت کی۔

تھائی لینڈ میں ہر سال بندروں کی دعوت کی جاتی ہے کیونکہ ان کی موجود گی سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہےاور دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے کےلیے آتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید