• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کی کمان قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ


جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی کمان مایاناز اور قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں۔

راولپنڈی جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افسر ہیں۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی ملک اور فوج کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی پروموشن پاکستان کے مفاد میں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس فوج سے جہاں پسینہ مانگا اس نے خون دیا، فوج انسانیت رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر خدمت کرتی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس عظیم فوج میں خدمت کا موقع دیا۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سید عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید