• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان حملہ کیس: ملزم کی غیر قانونی تحویل، رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت گوجرانوالہ نے عمران خان حملہ کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو غیر قانونی تحویل میں رکھنے کے ذمے داروں کے خلاف رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ ملزم کو 10 دن غیر قانونی تحویل میں رکھنے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ابھی تک کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا کیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اگلی پیشی پر ذمے داروں کے خلاف انکوائری کرکے مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگلی پیشی تک انکوائری مکمل نہ ہو تو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے کنوینر پیش ہوکر اس حوالے سے وضاحت دیں۔

حکم نامے کے مطابق تفتیشی آفیسر نے ملزم کے فوٹوگرامیٹرک، پولی گراف ٹیسٹ کے لیے مزید 30 روز کا ریمانڈ مانگا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق فوٹوگرامیٹرک، پولی گراف ٹیسٹ کے لیے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید