• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 

بورڈ اعلامیہ کے مطابق کلثوم بنت محمد ہلال الدین نے 919 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق لائبہ حنیف نے 912 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ طوبیٰ عمران نے 905 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2588 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی اور 2505 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق 1495امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 59.68 فیصد رہا۔

قومی خبریں سے مزید