ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ایسے اسمبلی چلاتے ہیں جیسے گجرات کی ضلع کونسل ہو۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ 18 ایم پی ایز کی معطلی کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رہے ہیں جس میں اسپیکر کے الیکشن کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک وفد چیف جسٹس امیر بھٹی سے بھی ملے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ بھی موجود ہے ، کسی رکن کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو پٹیشنز کی جلد سماعت چاہتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان لاڈلے بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جو سپورٹ انہیں مل رہی ہے وہ کسی اور کو نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جس کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ اسے غیر معینہ مدت کی توسیع بھی دینے کو تیار تھے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ تین اسمبلیوں کے الیکشن پہلے ہوں یا دو کے بعد میں ہو جائیں۔