• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، معمولی اتار چڑھاؤ، 25 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث مارکیٹ میں جمودکا سماں،بدھ کو معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 25 پوائنٹس کی کمی ،46.70 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ،سرمایہ کاری مالیت 5 ارب 18 کروڑ 28 لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم مزید 13.65 فیصد کم رہا تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ،بدھ کو بھی مارکیٹ میں جمود کی کیفیت رہی جس سے 100انڈیکس 142 پوائنٹس کے اضافے اور 99 پوائنٹس کی کمی کے بعد اختتام پر 24.96 پوائنٹس کی کمی سے 42348.63 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 33.27 پوائنٹس کی کمی سے 15632.16 پوائنٹس ہو گیا۔