• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ سی میں فیورٹ ارجنٹینا نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، پولینڈ کو دو گول سے شکست دے دی، ناکامی کے باوجود پولینڈ نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

میکسیکو نے سعودی عرب کو دو ایک سے مات دی مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ حاصل نہ کرسکی۔

گروپ سی کے آخری دو میچز بدھ کو کھیلے گئے جس میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو دو صفر سے مات دی۔

ارجنٹینا کے دونوں گول دوسرے ہاف میں بنے، پہلا میک ایلسٹر نے بنایا جبکہ دوسرا گول ایلواریز نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

پولینڈ کی ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ بناسکی مگر اُس نے شکست کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی کیوں کہ میکسیکو کی ٹیم سعودی عرب سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

میکسیکو کے گول ہنری مارٹن اور لوئیس شاویز نے بنائے، میکسیکو اور پولینڈ کے پوائنٹس کی تعداد برابر یعنی چار، چار رہی مگر بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پولش ٹیم راؤنڈ آف سکسٹین میں جگہ حاصل کر پائی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید