• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دن بدن کم ہوتی عمر کے تبصرے پر شہزاد رائے بھی سامنے آگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے ممتاز گلوکار شہزاد رائے جو اپنے گانوں کے لیے تو مشہور ہیں ہی، اس کے علاوہ وہ جوان دِکھنے کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔

اب حال ہی میں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پِکچر اپ لوڈ کی تو ایک بار پھر موضوع بحث بن گئے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کے مطابق وہ اپنی عمر گزار چکے، بچپن سے جوانی اور پھر بڑھاپے کے سفر پر گامزن ہیں لیکن لگتا ہے شہزاد رائے نے ابھی اپنی جوانی میں قدم رکھا ہے۔

اس کے علاوہ ایسا ایک تبصرہ گزشتہ روز بذریعہ ٹوئٹر ہشام احمد نامی ایک صارف، جو ترکیہ میں بطور پاکستانی سفیر مقیم ہیں، نے بھی کیا۔

ہشام نے اپنی ایک تصویر گلوکار کے ہمراہ شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس دوران میں گنجا ہوگیا ہوں، بوڑھا ہوگیا ہوں اور مجھے کمر میں درد بھی رہتا ہے، لیکن سر آپ بالکل بھی تبدیل نہیں ہوئے، یہ کون سا جادو ہے؟‘۔

یہ اور ایسے کئی دلچسپ تبصروں کا جواب دینے اب شہزاد رائے خود سامنے آگئے۔

انہوں نے ہشام احمد سمیت دیگر تمام سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں 44 برس کا ہوں، 44 برس کی عمر میں بہت سے لوگ ایسے ہی نظر آتے ہیں اور میں کوئی ویمپائر (بُھوت) نہیں ہوں کیونکہ وہ گردن میں درد کرتے ہیں، عمر کا بڑھنا تو لازمی ہے لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ بڑا ہونا آپشنل ہے‘۔

اب شہزاد رائے کے اس دلچسپ ٹوئٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں، جن میں چند زیر نگاہ ہیں۔























































































































انٹرٹینمنٹ سے مزید