• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے خطے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو رہے ہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو حالیہ بارشوں سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا، دنیا کے بہت سے خطے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ لاس اینڈ ڈیمیج ایجنڈا، 30 سال سے زیر بحث تھا جس کی اب تکمیل ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور رہنمائی سے کامیابی ملی۔ دنیا کے بہت سے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو انسانی ہلاکتوں کا سبب نہیں بننے دیا جاسکتا۔ آئندہ دہائی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق فیصلہ کن ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے جو پاکستان میں ہوا وہ صرف یہاں تک محدود نہیں رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید