• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کیلیفورنیا میں گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹرمائنڈ گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم گولڈی برار کو کیلیفورنیا سے 20 نومبر کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اُنہیں 30 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد گولیاں اُن کے جسم سے نکالی گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید