• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: ٹرین کی 20 بوگیاں پٹری سےاترگئیں، آگ بھڑک اٹھی

کینیڈا میں مال بردار ٹرین کی 20 بوگیاں پٹری سےاترگئیں، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ لگ گئی۔

کینیڈا کے صوبے سیسکچیوان میں ایک گاؤں کے قریب حادثے کے بعد ٹرین میں خوفناک آگ لگ گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مال بردار ٹرین میں آگ لگنے سے علاقے میں 2 کلومیٹر حد نگاہ متاثر ہوگئی جبکہ قریبی ہائی وے کو بھی ٹریفک کیلئے عارضی بند کردیا گیا۔

حکام نےڈرائیورز کو علاقے میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قریبی کچھ گھروں کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔

کینیڈین پیسیفک ریلوے نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید