ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی اسٹیشنز سے متعلق معلومات کی انٹرنیٹ پر فراہمی کا اجزاء کردیا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسافر اب انٹرنیٹ پر قریب واقع بی آر ٹی اسٹیشنز کو تلاش کرسکیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض احمد خان نے کہا کہ مسافروں کےلیے سفر آسان بنانا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی سروس میں روزانہ ڈھائی لاکھ افراد سفر کر رہے ہیں۔