سندھ میں سیلاب کو چار ماہ گزرنے کے باوجود ضلع سانگھڑ کی مختلف تحصیلوں سے اب تک سیلابی پانی نہیں نکالا جاسکا۔
پانی کی نکاسی کے لیے لگائے گئے درجنوں پمپ خراب ہوگئے جس کے باعث مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ضلع خیرپور کے شہر ٹھری میرواہ جانے والی شاہراہ بھی 4 ماہ سے سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔
متاثرین نے چندا جمع کرکے ڈوبی سڑک پر مٹی ڈال کر راستہ بنانے کی کوشش شروع کردی ہے۔