• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کا سیریز ’دی کراؤن‘ سے کونسا سین ڈیلیٹ ہوا؟

ہمایوں سعید— فائل فوٹو
ہمایوں سعید— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ نیٹ فلیکس سیریز ’دی کراؤن‘ سے ان کے ایک انتہائی جذباتی سین کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں سیریز ’دی کراؤن‘ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ سیریز ’دی کراؤن‘ میں میرا ایک انتہائی جذباتی سین تھا جو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

اس سین میں لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ان کے لیے اسلام قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے سین کو سیریز میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن ٹیم کو یہ سین ڈیلیٹ کرنا پڑا کیونکہ وہ سیریز کی اقساط کو ایک گھنٹے سے زیادہ طویل نہیں کر سکتے تھے۔


واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی اس سیریز میں ہمایوں سعید لیڈی ڈیانا کے قریبی پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر دوست حسنات کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

حقیقی زندگی میں ڈاکٹر حسنات 1995ء سے 1997ء تک شہزادی ڈیانا کے ساتھ قریبی تعلق میں تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید