• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو ایکشن فلموں کی آفرز کیوں نہیں ہوتیں؟

شاہ رخ خان— فائل فوٹو
شاہ رخ خان— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے 30 سالہ شاندار فلمی کیریئر کے دوران کسی ایک بھی ایکشن فلم میں نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایکشن فلموں میں کام کرنے کے لیے آفرز ہی موصول نہیں ہوتیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت خوبصورت کہانیوں پر لکھی ہوئی فلموں میں کام کیا، ان میں کچھ سماجی مسائل پر مبنی کہانیاں تھیں، کچھ محبت کی داستانیں تھیں، میں نے کچھ بہت بدترین انسانوں کے کردار بھی ادا کیے لیکن کسی نے بھی مجھے آج تک ایکشن فلم کرنے کی پیشکش نہیں کی۔

بالی ووڈ کنگ خان نے کہا کہ میری عمر 57 سال ہے اور اب میں نے سوچا ہے کہ آگے مجھے ایکشن فلمیں کرنی ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مشن امپاسیبل اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی ایکشن فلموں جیسی کچھ فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے محبت پر مبنی کچھ زندگی بدل دینے والی فلمیں کی ہیں، جو آج تک مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل شاہ رخ خان کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 

اداکار نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید