• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کا قتل سو فیصد سرکار کی نالائقی اور ناکامی ہے، دلجیت دوسانج

بھارتی گلوکار، اداکار، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن پریزنٹر دلجیت دوسانج نے رواں برس مئی میں قتل ہونے والے بھارتی پنجاب کے ریپر، گلوکار، گیت نگار اور اداکار شبھدیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سو فیصد سرکار کی نالائقی اور ناکامی ہے۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو بھارتی پنجاب کے ضلع منسا میں 29 مئی کو قتل کردیا گیا تھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دلجیت دوسانج نے کہا کہ موسے والا کے والدین شدید دکھ اور کرب کی کیفیت میں ہیں۔

انھوں نے ماضی میں فنکاروں کے مارے جانے پر کہا کہ اس کی ذمہ دار حکومت اس لیے ہے کہ یہ اسکی ناکامی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پہلے موسے والا قتل ہوئے اور دیپ سنگھ ایک کار حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

یہ سب محنتی فنکار تھے، میں نہیں سمجھتا ایک آرٹسٹ کسی کے ساتھ کوئی غلط اقدام کرے، تو میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ کوئی کسی کو کیوں مارتا ہے، یہ بہت افسوسناک ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید