• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل میں بنگلادیشی گلوکاروں نے رنگ جما دیا، ویڈیو وائرل

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب 

پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول میوزک شو’پاکستان آئیڈل‘ میں بنگلادیشی گلوکاروں نے اپنا رنگ جما دیا۔

بنگلادیشی گلوکارہ حمیرا بشیر اور گلوکار راجہ بشیر نے پروگرام کے دوران دل کو چھو لینے والی آواز میں بنگالی اور اردو زبان کے گانے گائے۔

دونوں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمیرا بشیر اور راجہ بشیر کی اردو زبان میں شاندار پرفارمنس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوبارہ دوستانہ تعلقات استوار ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید