• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، جڑواں بہنوں سے شادی کرنے والے دولہا پر مقدمہ درج

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک شخص کی جڑواں بہنوں سے بیک وقت شادی کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں  اتُل نامی شخص نے رنکی اور پنکی نامی جڑواں بہنوں سے ایک تقریب کے دوران شادی کی۔

شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جسے7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنیں آئی ٹی انجینئر ہیں جبکہ اتُل ٹرویل ایجنسی کا کام کرتا ہے۔

بھارت میں وویمن کمیشن نے تینوں افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید