• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہری نے گول گپے کھانے کا طریقہ سکھا دیا


برطانوی شخص نے دوستوں کو گول گپے کھانے کا طریقہ سکھا دیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک برطانوی شخص اپنے غیر ملکی دوستوں کو گول گپے کھانے کا طریقہ سکھاتا نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو پر لکھا تھا کہ جب آپ کا برطانوی شوہر سب کو گول گپے کھانے کا طریقہ سکھائے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہلے گول گپے میں چنے اور آلو کی فلنگ ڈالتا ہے، پھر تھوڑا سا املی کا سوس، دہی اور ہری چٹنی شامل کر کے ایک ہی دم کھا لیتا ہے۔

اس کی بھارتی بیوی، جو ویڈیو بنا رہی تھی، خوش ہو کر کہتی ہے بہت اچھا کام کیا، یہ میرے لیے انڈیا کی نمائندگی کر رہا ہے۔

ویڈیو نے ایک ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں اور  لوگ کمنٹس میں اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید