• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینکوور: آسمان پر نظر آنیوالی پراسرار روشنیوں سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی


کینیڈا کے شہر وینکوور میں آسمان پر کچھ پُراسرار روشنیاں نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں پُر اسرار روشنیوں کو آسمان پر گردش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

کچھ صارفین یہ روشنیاں دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ کوئی خلائی مخلوق ہے۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ کوئی خلائی مخلوق ہے تو خلائی جہازوں پر روشنی کیوں ہو گی؟ یقیناََ ان کے پاس بغیر روشنی کے اپنے ارد گرد دیکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔

خلائی مخلوق کی موجودگی پر یقین نہ رکھنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ جان کر بالکل حیرت نہیں ہو گی کہ یہ صرف ایک ڈرون ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید