• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 سینٹی میٹر سے چھوٹا اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سائنسدانوں نے 1 سینٹی میٹر سے چھوٹا اڑنے والا وائرلیس روبوٹ تیار کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہد کے مکھی سے متاثر ہو کر یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے میں سائنسدانوں نے انتہائی چھوٹا روبوٹ تیار کیا ہے۔

یہ روبوٹ ایک چھوٹے پروپیلر کی طرح یعنی ہوائی جہاز کے پنکھوں کی طرح نظر آتا ہے۔

روبوٹ کے فیچرز کے حوالے سے بتاتے ہوئے یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کے مکینکل یونی ورسٹی کے پروفیسر لیوی لین نے کہا ہے کہ یہ روبوٹ جو اڑ سکتا ہے، اس کو بغیر تار کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ایک ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں معلق رہ سکتا ہے، اپنی سمت بدل سکتا ہے اور چھوٹے اہداف کو نشانہ بھی بنا سکتا ہے، غرض اس سائز کے دوسرے روبوٹ ایسا کچھ نہیں کر سکتے۔

1 سینٹی میٹر سے چھوٹا یہ روبوٹ صرف 21 ملی گرام کے وزن کا حامل ہے۔

اس چھوٹے روبوٹ میں توانائی کے لیے ایک بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس روبوٹ میں پرزے اور آلے فٹ کرنا یقیناً ایک چیلنج تھا جسے برکلے کی ٹیم نے پورا کیا۔

اس کی پرواز میں رہنمائی کے لیے ایکسٹرنل میگنیٹک فیلڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید