مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے عمران خان کو لانگ مارچ میں شرکت کی مشروط پیشکش کی تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ق لیگی سربراہ نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا اگر لانگ مارچ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی کا رکھا جائے تو وہ لانگ مارچ میں شرکت کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی قیادت سے کہا تھا الیکشن سے کیا مہنگائی کم ہوجائے گی؟ کیا غریبوں کو ٹماٹر سستا ملنے لگے گا؟
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی سے کبھی راستے جدا نہیں ہوئے تھے۔