• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک-ای پی اے نے اسلام آباد کی فضا آلودہ قرار دے دی

پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک-ای پی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضا کو آلودہ قرار دیا ہے۔

پاک-ای پی اے نے فضائی آلودگی پر رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اسلام آباد کی فضا کو آلودہ کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

پاک-ای پی اے کے مطابق فضا میں پرٹیکولیٹ میٹرز 2 اعشاریہ 5 کی مقدار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

ماہرین صحت کے مطابق مقررہ حد سے تجاوز پر سانس کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریاں ہونے کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید