وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ میں مدعو کرنے پر قطر کے وزیر خارجہ کے مشکور ہیں۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات میں پاکستانی لیبر اور سیکیورٹی فورسز کی شراکت پر پاکستان کو فخر ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قطر کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیفا صدر کے ساتھ لیاری کی فٹبال صلاحیتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فیفا ورلڈ کپ میچز دیکھنے گذشتہ روز قطر پہنچے تھے۔ وہ قطر کی وزارت خارجہ کی دعوت وہاں گئے ہیں۔