ملتان میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
سابق ڈپٹی کمشنر محمد منیر کے بیٹے کے اغواء کے مقدمہ میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے تین ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا اور مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا، جبکہ جہانزیب، مبشر، میاں خلیل اور اصغر کو بری کر دیا۔
عدالت نے عابد رسول اور ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی کو بھی بری کر دیا۔
مدعی مقدمہ سابق ڈی سی منیر بدر کے مطابق مجرم چوہدری مدثر و دیگر نے کاروباری رنجش پر بیٹے کو اغواء کرکے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے تاوان لیا تھا۔