• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس، ہفتہ اتوار چھٹی، اوقات کار بڑھ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کی گورننگ باڈی کا 91واں اجلاس، اوقات کار کو بڑھا کر ہفتہ اور اتوار کو پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد پر چھٹی کی منظوری ،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق معذور ملازمین کے سپیشل کنوینس الاؤنس کو بڑھانے،گورنمنٹ آف پنجاب کے نوٹیفیکشن کے مطابق ایم ڈی اے میں کام کرنے والے ٹیلی فون آپریٹر اور ڈرائیورز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ایسے کیسز جن میں ڈی سی ریٹ ویلیوشن کے بارے میں وضاحت نہیں ملتی ان کیسز میں گذشتہ سال کی ویلیوشن رقم پر دس فیصد اضافے،بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن 2020میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے، کمرشلائزیشن میں ٹارگٹ سے زیادہ وصولیوں پر اضافی رقم پر اعزازیہ دینے،صحافی برادری کیلئے نئی ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے سمری تیار کرکے وزیر اعلی پنجاب کو بھیجنے اورفاطمہ جناح کے الاٹیز کو سہولیات دینے کیلئے گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کی منظوری سمیت دیگر ایجنڈوں کی منظوری لی گئی۔واسا سے متعلق ایجنڈو میں واسا کے سیورمینوں کو سہولیات دینے کیلئے رسک الاؤنس بڑھا کر 2000سے 7000کرنے اورمنظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں ٹیرف کی منظور ی سمیت دیگر ایجنڈوں کی منظوری لی گئی۔
ملتان سے مزید