• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلےمیں پیپلز پارٹی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر ) شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کی مرکزی تقریب 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہوگی ، تقریب میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی سٹی و ضلع کا تنظیمی اجلاس ہوا ، جس کی صدارت سٹی صدر ملک نسیم لابر نے کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، پیپلز لیبر بیورو کے ڈویڑنل صدر قاضی منور، نائب صدور سٹی اللہ بخش بھٹہ و حاجی خلیل راں، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، صوبائی حلقہ کے صدر عرفان انصاری، ملک امداد جھولے لعل، نذیر کاٹھیا، حاجی طاہر، اشفاق قریشی، عابد تھہیم و دیگر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے ملتان سے پارٹی تنظیم کے زیر انتظام 26 دسمبر کو قافلہ روانہ ہوگا ۔
ملتان سے مزید