• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: 1 اور کورونا مریض جان کی بازی ہار گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 25 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 635 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 424 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 442 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 10 لاکھ 94 ہزار 659 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید