• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سنگاپور کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ سنگاپور کے دوران سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سنگاپور کے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

قومی خبریں سے مزید