• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیمامالنی نے دھرمیندر کی سالگرہ کیسے منائی؟

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ماضی میں ڈریم گرل کہلائی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے شوہر، معروف اداکار دھرمیندرا سنگھ دیول کی سالگرہ اپنے خاندان کے ساتھ منائی۔

گزشتہ روز دھرم سنگھ دیول نے اپنی دوسری اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ہمراہ اپنی 87ویں سالگرہ منائی۔

ہیما مالنی نے دھرمیندر سنگھ کی سالگرہ کی تصویریں ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

اِن تصاویر میں اس جوڑی کی دونوں بیٹیاں ایشا اور آہانا دیول کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیما مالنی کا تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتانا تھا کہ انہوں نے سالگرہ گھر میں منائی۔

واضح رہے کہ 87 سالہ اداکار دھرمیندر کی 74 سالہ اداکارہ ہیما مالنی سے محبت کی شادی 1980ء میں ہوئی تھی۔

اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں جبکہ دھرمیندر کے پہلی اہلیہ سے دو بیٹے سنی اور بوبی دیول بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید