• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک نے ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ٹوئٹر کے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا تاکہ یوزر نیم دستیاب ہوسکیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ایسے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو برسوں سے کوئی لاگ ان نہیں کیا گیا اور کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا‘۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں اور کمپنی کے تقریباََ آدھے عملے کو برطرف کردیا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید