چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران کی مکمل تربیت نہ ہونے سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تفتیشی نظام کو بہتر بنایا جائے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کی گورننگ باڈی اجلاس کی بھی صدارت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ ضلعی عدلیہ اور پسماندہ علاقوں کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے فوری انصاف کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حصول انصاف کیلئے عوام کو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی شرعی عدالت سمیت ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک تھے۔
اجلاس میں سیکریٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، اسپیشل سیکریٹری فنانس اور ممبر بورڈ آف ریونیو نے بھی شرکت کی۔