• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی ہے ایک ذہنی مریض ملکی سیاست کا حصہ بن گیا، عبدالقادر پٹیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ایک ذہنی مریض پاکستانی سیاست کا حصہ بن گیا، پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے۔

ٹھٹھہ میں سیلاب سے متاثر ہونیوالے پولیو ورکرز میں امدادی چیک تقسیم کی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پیٹل نے کہا کہ الیکشن ٹائم پر اکتوبر میں ہونگے.

بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں پھر تیاریاں پھر بجٹ آئے گا، یہ بداخلاق، بیوقوف اور ذہنی پست انسان ہے، اپوزیشن میں ہوتا ہے تو ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے حکومت میں ہوتا ہے تو نیند سے نہیں جاگتا.

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ تباہی سندھ میں آئی ہے، یہ تباہی بجلی بن کر گری ہے سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید