ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ بحرِ ہند اور اس سے آگے تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ موجودہ تنازع خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بحیرۂ احمر تک پھیل چکا ہے، اس لیے مزید جنگ کی صورت میں محاذ بحر ہند اور ممکنہ طور پر اس سے بھی آگے تک پھیل سکتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کو جاری کی گئی ویڈیو میں صفوی نے کہا کہ ایران کی فوج نے امریکا اور اسرائیل کے دوبارہ حملے کی صورت میں بدترین صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے نئی جنگ شروع کی تو بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب کے مرکز میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔
صفوی نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی تعریف کی ہے۔