اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے طیارے پی کے 261 کے مسافروں کو تیکنیکی خرابی کے باعث جہاز سے اتار دیا گیا۔
طیارے سےاتارنے پر مسافروں نے ناراضگی کا اظہار کیا، اس دوران ان کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔
اے ایس ایف نے مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا ہے۔
مسافروں کا موقف ہے کہ سخت سردی میں رات ایئرپورٹ کےلاؤنج میں گزاری، 12 گھنٹوں سےانتظار کے باوجود ہوٹل پہنچایا گیا اور نا ہی کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔